71

عرب ملک سے درجنوں گاڑیاں اور اونٹ گوادر بندرگاہ پہنچ گئے

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابوظہبی سے آنیوالاایک کارگوبحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا جس کے ذریعے درجنوں گاڑیاں اور اونٹ گوادر پہنچائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق الدنہ کارگوشپ کے ذریعے عرب شیوخ کے لیے یہ چیزیں بلوچستان لائی گئی ہیں جن میں درجنوں کاریں، جیپیں، پجارو، لوڈر گاڑیاں، ٹریکٹرز، اونٹ ،رکشےاور ڈبے بند سامان وغیرہ شامل ہیں ۔


یادرہے کہ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں عرب شیوخ سیر وتفریح اور بالخصوص تلور کے شکار کے لیے آتے ہیں اور اپنے ساتھ ضرورت کی بیشتر اشیاءبھی لاتے ہیں جو اس سے پہلے ہوائی جہازوں کے ذریعے پاکستان لائی جاتی رہیں لیکن گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد اب اس راستے کا انتخاب کیاگیا۔ اس سے پہلے شہزادوں کی طرف سے تلوراور ہرن وغیرہ بھی پاکستان لائے گئے جو یہاں افزائش نسل کے لیے چھوڑے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں