1,155

آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز : اسمبلیاں کب تحلیل ہورہی ہیں؟ 2018 کے الیکشن کب ہوں گے؟ بلآخر تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آئی ہے کہ اگست 2018 کے آخر میں عام انتخابات کا امکان ہے اور مئی 2018 کے وسط میں رمضان المبارک کے باعث اسمبلیوں کی معیاد مکمل ہونے سے پہلے ہی تحلیل کردی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل نیوز نے یہ

بریکنگ نیوز دی ہے کہ مئی 2018 میں اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی اسمبلیوں کو تحلیل اس لیے کیا جائے گا تا کہ نگران حکومت کو 3 ماہ کی مدت مل سکے۔ رپورٹ میں ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اکثر معاملات طے پا چکے ہیں اور اس ہفتے سینٹ سے 24 ویں ترمیم منظور ہونے کا امکان ہے اور دوسری جانب پیپلز پارٹی میں معاملات میں اختلافات برقرار ہیں اور پارٹی اکثریت بل کی منظوری کے حق میں ہے تمام شور شرابے کے باوجود سینٹ کے انتخابات 2 مارچ کو ہی ہونگے

آج کل سیاسی میدان میں بہت گہما گہمی ہے ہر سیاسی جماعت اپنا لوہا منوانے کیلئے کوشاں ہے اوردوسری جماعتوں پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتی دوسری جانب ن لیگ کی بات کی جائے تو ن لیگ بلکل ختم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے متعدد رہنما مستعفی ہورہے ہیں اور باقی تمام رہنما بھی ساتھ چھوڑنے والے ہیں واضح رہے

کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن قبل از وقت ہونے کا مطالبہ کررکھا ہے اور کہتے قبل از وقت الیشکن ہونے میں ملک کا فائدہ ہے اور عوام کا بھی ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے اور عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں