241

عمران خان اور جہانگیر خان ترین نااہلی کیس کاممکنہ فیصلہ کیا آئے گا؟ معتبر ذرائع سے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سمیع ابراھیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی


نااہلی کے کیس کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔سمیع ابراھیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ بظاہر یوں ہی لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ جبکہ جہانگیر ترین کا کیس چونکہ کچھ پیچیدگیوں کا شکار ہے اس لیے ان کے کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جنرل


سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اس کیس کا فیصلہ دوپہر دو بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ 14 نومبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزار نے عمران خان اور جہانگیر ترین پر آف شور کمپنی چھپانے اور جائیداد کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس پر 405 روز کے دوران 50 سماعتیں اور 101 گھنٹے عدالتی کارروائی ہوئی جب کہ عدالت نے تقریباً 7 ہزار دستاویزات کا جائزہ لیا۔کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آبزرویشن دی تھی کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی آف شور کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں