98

حکومت کا جانا ٹھہر گیا،پانچ کے بعد 55اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفے ،دھماکہ خیز انکشافات،کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ کے بعد 55اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفے ،حکومت کا جانا ٹھہر گیا،دھماکہ خیز انکشافات،کھلبلی مچ گئی،مسلم لیگ ن کے 55اراکین قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دینے والے ہیں، یکم جنوری تک نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں، ن لیگ کی کہانی ختم ہونے جا رہی ہے، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےچوہدری غلام حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری تک نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں انیوالی ہیں، ن لیگ کی کہانی ختم ہونے جا رہی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن ے 55اراکین قومی و صوبائی اسمبلی استعفیٰ دینے والے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے دھرنے کے اعلان کے ٹھیک پندرہ دن کے اندر اندر ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔ چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے فیض اباد دھرنے میں لاہور سے ایک ڈی آئی جی کو بھی بھیجا گیا تھا جو اس دھرنے میں شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں