270

مسلم لیگ (ن) کی مشہور ترین خاتون رکن اسمبلی نے پارٹی چھورڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی


جھنگ (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو ایک اور شدید جھٹکا لگا گیا ہے ۔ڈاکٹر نثار جٹ کے بعد اب ایک خاتون رکن قومی اسمبلی نے بھی پارٹی کوخیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصا ف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ختم نبوت کانفرنس کے دوران پیر حمیدالدین سیالوی کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بارے میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ اکرم کے صاحبزادے

شیخ وقاص اکرم نے چند ماہ قبل اپنی پارٹی قیادت کو اطلاع دی تھی کہ غلام بی بی بھروانہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن)چھوڑنے کےلئے پر تول رہی ہیں۔اب ان کی یہ اطلاع درست ثابت ہوگئی ہے اور خاتون ایم این اے نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں