114

پاکستانی لڑکیاں بھارتی لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں لیکن وہ۔۔۔مس ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ مانوشی چلر کی دلچسپ باتیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 2017میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتنے والی مس ورلڈ مانوشی چلر کا کہنا ہے کہ عالمی مقابلہ حسن جیتنے کےلیے صرف خوبصورت چہرہ ہونا کافی نہیں ۔ نہ ہی خوبصورتی کسی ایک ملک کی وراثت ہو سکتی ہے۔ ایک تقریب کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کچھ پاکستانی

لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکیاں بھارتی لڑکیوں سے

زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں لیکن وہ برقعہ پہنتی ہیں۔ اس لیئے انھیں کوئی دیکھ نہیں سکتا ۔اس پر مانوشی کا کہنا تھا کہ جس مقابلے میں میں شریک تھی اسمیں ایک سے ایک خوبصورت لڑکی شریک تھی ۔آپ کسی لڑکی کو کسی سے کم خوبصورت نہیں کہہ سکتے ۔ صرف وہ خوبصورتی مقابلہ جیت جاتی ہے جو ان سب خوبصورتیوں کی نمائندگی کررہی ہو۔اورآپ اپنی خوبصورتی کو استعمال میں لا کر کیا اچھا کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں