30

ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی چھیاسی برس کی عمرمیں دار فانی سے کوچ کرگئ

کراچی (ویب ڈیسک)ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی چھیاسی برس کی عمرمیں دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ ہمدرد فاؤنڈیشن کراچی سے وابستہ تھے، نمازجنازہ آج بعد نمازظہر الفلاح مسجد ایف بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور بچوں کے مشہور رسالے ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی کراچی میں انتقال

کرگئے، مسعود برکاتی نے 1931 میں بھارتی شہر ٹونک میں آنکھ کھولی۔قیام پاکستان کے بعد سترہ برس کی عمر میں اپنے چچا کے پاس حیدرآباد پہنچے، کچھ عرصہ جامشورو میں گزارنے کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے، ابتدا میں مولوی عبدالحق کے جریدے میں مختلف تحریریں لکھیں پھر ہمدرد فاؤنڈیشن سے وابستہ ہوگئے۔ابتداء میں مسعود احمد برکاتی حکیم محمد سعید کی تقریروں کی نوک پلک سنوارنے کا کام کیا کرتے تھے، جلد ہی انہوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن سے جاری ہونے والے مختلف رسائل کی ادارت کا کام بھی سنبھال لیا، بعد ازاں 1953 میں ہمدرد نونہال رسالے کے مدیر بنائے گئے۔مرحوم مسعود برکاتی حکیم محمد سعید کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے تھے، مسعود برکاتی ہمدرد صحت کے مدیر منتظم اور ہمدرد وقف پاکستان کے ٹرسٹی اور پبلی کیشنز ڈویژن کے سینئر ڈائریکٹر بھی تھے، مرحوم نے بچوں کے لیے پندرہ سے زائد کتابیں بھی لکھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں