65

آصف زرداری نے ڈانس کے سٹیپ کس سے سیکھے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشاف نے پوری قوم کو حیرت میں ڈال دیا، دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی نے 50 سال پورے ہونے پر اسلام آباد میں جلسہ کیا تو سابق صدر آصف علی زرداری بھی خوشی میں ”جھومتے“ نظر آئے اور ایسا ڈانس کیا کہ سوشل میڈیا کے ”ہیرو“ بن گئے۔ ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر طرف ان کے ڈانس کے چرچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دوشیزہ کیساتھ تصاویر سامنے آنے پر ہر کوئی اس لڑکے کا مذاق اڑانے لگا، مگر پھر کچھ ایسی تصاویر اور تفصیلات منظرعام پر آ گئیں کہ تنقید کرنے والے ’غم‘ کے مارے ’بے ہوش‘ ہو گئے
معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کو بھی آصف علی زرداری کا ڈانس بہت پسند آیا اور شائد یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ کھوج لگانے کی کوشش بھی کی کہ سابق صدر نے ڈانس سٹیپ کہاں سے سیکھے اور وہ اپنی تلاش میں کامیاب بھی ہو گئی جس کی ویڈیو چلا کر انہوں نے پوری قوم کو حیران کر دیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پیپلز پارٹی کا جلسہ بہت زبردست تھا، عام جلسوں سے بڑا تھا اور سب سے زبردست بات کراﺅڈ اور آصف علی زرداری کا رقص تھا۔
میں سوچتا رہا کہ انہوں نے یہ سٹیپ کہاں سے سیکھے اور کسے فالو کیا ہے۔ کون ایسا ڈانسر ہے، کون ایسا شخص ہے، کون کوریو گرافر ہے اور پھر آخر کار مجھے کہیں سے ایک کلپ مل گیا اور میں نے کہا کہ اچھا۔۔۔! زرداری صاحب نے اس کو فالو کرنے کی کوشش کی ہے۔“
اس کے بعد انہوں نے جو ویڈیو کلپ چلایا وہ سنجے دت کی مشہور فلم ”کھل نائیک“ کا کلپ تھا جس میں سنجے دت کو اس طرز کے سٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب سابق صدر نے واقعی سنجے دت کے کردار ”کھل نائیک“ کو فالو کرنے کی کوشش کی ہے یا نہیں؟ یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں مگر ڈاکٹر شاہد مسعود نے قوم کے ذہن میں گردش کرتے سوال پر کچھ تو جواب دے ہی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں