12

رانا ثناء اللہ نے پولیس کو ماڈل ٹائون میں تجاویزات ہٹانے کا آپریشن دینے کا اعتراف کر لیا، نجی ٹی وی چینل پر گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے پولیس کو ماڈل ٹاون میں تجاویزات ہٹانے کا آپریشن دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے بڑا اعتراف کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ ماڈل ٹاون آپریشن کیلئے انہوں نے ہی منظوری دی تھی۔
تاہم انہوں نے پولیس کو تجاویزات ہٹانے کیلئے آپریشن کی اجازت دی تھی۔ آپریشن کے دوران عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ کی جانب سے آپریشن کرنے کا حکم دینے کا کبھی اعتراف نہیں کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کا اس سے قبل دعوی تھا کہ یہ آپریشن پولیس کی جانب سے اپنی مرضی سے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کے روز پنجاب حکومت کو بحالت مجبوری سانحہ ماڈل ٹاون کی باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لانا پڑی۔ اس رپورٹ میں اب تک رانا ثناء اللہ کی جانب انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں