236

بریکنگ نیوز: پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان ، کون کون سے لیگی رہنما ء اس میں شامل ہیں ؟ خبر آ گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کااعلان کردیا گیا جس کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سعید احمد ہاشمی نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ساتھی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام

کررہے ہیں، جنرل کونسل میں عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا اور نئے عہدیداروں کے چناؤ کے بعد پارٹی کوالیکشن کمیشن میں رجسٹرکرایا جائے گا۔سعید احمد ہاشمی نے بتایا کہ پارٹی الیکشن تک انوارالحق کاکڑ پارٹی کے مرکزی ترجمان ہوں گے۔اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اب بلوچستان سے بلیک میلنگ کی صدا نہیں آئے گی، ہمارے منشور میں معاشی اور سیاسی حقوق سر فہرست ہوں گے ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہر جگہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ نئی سیاسی جماعت (بلوچستان عوامی پارٹی) میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت 32 اراکین صوبائی اسمبلی شمولیت اختیار کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ 6 سینیٹرز بھی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو رواں برس 13 جنوری کو صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجو کو 51 ووٹوں میں سے 41 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں