64

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت (ن )لیگ کے تمام پارٹی ٹکٹس کالعدم ہوگئے ،اب کوئی امید وار الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے،فروغ نسیم نے وضاحت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت (ن )لیگ کے تمام پارٹی ٹکٹس کالعدم ہوگئے ،اب کوئی امید وار الیکشن نہیں لڑ سکتا لیکن سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں نوازشریف کی بطور پارٹیصدر نااہلی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کسی نے غیر قانونی کام کیا ہے تو اس کا خمیازہ بھی بھگتے گا۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے یہ نہیں کہا کہ سینیٹ انتخابات تاخیرسے ہوں گے ،امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن وقت پر انتخابات کرائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں