84

1500 ریال ماہانہ لینے والے جوائی راجہ کی اصل اوقات

لاہور ( نیوز ڈیسک ) تو جناب یہ ہے اصل اوقات 1500 ریال ماہانہ لینے والے جوائی راجہ کی، جب سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ٹیبل پر بیٹھی کھانا کھا رہی تھیں تو پاس ہی کھڑے کیپٹن صفدر کے ساتھ کیا سلوک کِیا جا رہا تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا مریم نواز کو اکثر ان

کے شاہانہ انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا تا ہے۔تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھانے کی میز کے سامنے کرسی پر بیٹھی ہیں۔جب کہ میز بھی اعلی قسم کے کھانوں سے بھرا ہوا ہے۔مریم نواز کی دوسری طرف سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کھڑے ہیں۔جو ان کو کھانوں سے متعلق بتا رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ مریم نواز کے شوہر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر بھی کھڑے ہیں۔اس ویڈیو کے بعد مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے 60فیصد لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کو نہیں ہے جب کہ یہاں ان کے سامنے کھانوں کی میز سجی ہے۔جب کہ کیپٹن صفدر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا گھر کے داماد کی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے کہ بیوی کرسی پر بیٹھی ہے جب کہ شوہر سامنے کھڑا ہے۔یاد رہے کہ کل بھی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز صوفہ پر براجمان تھے جب کہ کیپٹن صفدر ساتھ رکھی ایک چھوٹی سی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے۔جس کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر تنز و مزاح کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ویڈیو دیکھیں ……

اپنا تبصرہ بھیجیں