19

’’سعودی عرب نے ڈیل کروا دی،نوازشریف کے خلاف کرپشن کا مقدمہ ختم ہو جائے گا اور وہ۔۔۔‘‘ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی جریدے نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف ایک مرتبہ پھر جلا وطنی اختیار کر سکتے ہیں ۔
برطانوی جریدے ’دی ٹائمز‘میں صحافی وجاہت خان نے مضمون لکھاہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کرپشن کے مقدمات سے جان چھڑوانے کیلئے ایک مرتبہ پھر سے جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں اور ان ممکنہ معاملات کو طے کرنے میں سعودی عرب کردار ادا کر رہاہے ۔برطانوی جریدنے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف جنہیں پاکستان سے جانے اجازت کی ضرورت ہے ،انہوں نے سیاست چھوڑنے کی حامی بھی بھر لی ہے تاہم ان پر اپنی سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے دباﺅ ڈالا گیاہے جس کے بعد انہوں نے شہبازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا وارث نامزد کر دیاہے اور اپنا جانشین بھی ۔
واضح رہے کہ تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے نوازشریف کو سپریم کورٹ نے جولائی میں نااہل قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹادیا تھا جس کے بعد ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کے کئی مقدمات کھل گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف بھی سعودی عرب کیلئے روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
دوسری جانب مریم نواز کا کہناہے کہ جلا وطنیاں اب عوام کے منتخب نمائندﺅں کا نہیں بلکہ جمہوریت پر شب خون مارنے والے آمروں کا مقدر ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں