63

نوکریاں ہی نوکریاں ،اہم وفاقی ادارے میں ہزاروں افراد بھرتی کرنے کااعلان

نوکریاں ہی نوکریاں ،اہم وفاقی ادارے میں ہزاروں افراد بھرتی کرنے کااعلان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)میں 3800سے زائد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی بھرتیوں کا فیصلہ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے نئی آسامیوں کی سمری تیار کر لی

جس کے مطابق 3850 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے سمری جلد وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی،مجوزہ سمری میں گلگت، ملتاناور حیدرآباد میں نئے ڈائریکٹریٹ قائم کرنے کی اجازت دینے کی بھی درخواست دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں نئے ڈائریکٹر یٹ اور آسامیوں کا 2ارب 37کروڑ تخمینہ لگایا گیا ہے،نئ پوسٹوں پر آنے والوں کو ملک بھر میں جہاں بھی سٹاف کی کمی ہو گی

وہاں تعینات کیا جائے گا،سمری میں وزیر اعظم کو ایف آئی اے پر کام کےبوجھ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کام کا بوجھ ایک سو پانچ فیصد زیادہ رہا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے کو نئی ذمہ داریوں اور چیلنجز کا سامنا ہے،ایف آئی اے کے استعداد کار بڑھانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں