8

سابق وزیر اعظم آج سعودی عرب روانہ ہونگے

سعودی عرب پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا۔ شہباز شریف کے بعد نواز شریف بھی آج جدہ روانہ ہوں گے۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟ قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں .

پاکستانی سیاست میں ایک اور این آر او کا شور سنائی دے رہا ہے۔ سعودی عرب پاکستانی سیاست کا مرکز بن چکا ہے۔ ایک کے بعد ایک نون لیگی رہنما کی سعودی عرب یاترا پر جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد نواز شریف بھی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے جدہ کی ٹکٹ کٹا لی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم آج دوپہر کو سعودی ائرلائن کی پرواز 737 کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی سعودی حکام سمیت اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی ترکی کے وزیرِ اعظم سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق، پرویز ملک اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ادھر نواز لیگ کے اتحادی بھی مشن سعودی عرب میں پیچھے نہیں ہیں۔ سینیٹر ساجد میر بھی اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اپنے تعلقات کو شریف فیملی کیلئے بروئے کار لانے کیلئے متحرک ہیں۔ کیا ہونے جا رہا ہے؟ برادر اسلامی ملک میں پاکستانی سیاست منتقل ہونے پر قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں