95

شعیب اختر کی تصویر پر یوراج سنگھ نے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور: (ویب ڈیسک) یوراج سنگھ نے شعیب اختر کے ایک تازہ ٹویٹ کے جواب میں ان کے حلیہ پر مذاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ میدان میں ایک دوسرے کے حریف پاکستانی اور بھارتی کرکٹر عام زندگی میں ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں، اس لیے ان کے درمیان مذاق پر مبنی لفظی جنگ بھی چلتی رہتی ہے۔ شعیب اختر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ صرف سخت محنت ہی آپ کے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے۔ انھوں نے اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے دستانے پہن رکھے ہیں اور ہاتھ میں ہیلمیٹ پکڑا ہوا ہے۔
https://twitter.com/shoaib100mph/status/946045095089983489/photo/1
شعیب کے اس ٹویٹ پر یوراج سنگھ نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ تو ٹھیک ہے بھائی، لیکن تم ویلڈنگ کرنے کدھر جا رہے ہو۔ ان کے اس جواب کو خوب ری ٹویٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

کچھ ٹوئٹر صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ یوراج اور کوہلی ان انڈین کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ٹویٹ کر کے نفرت پھیلانے کے بجائے دوستی اور اچھے رشتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں