7

عمران اور قادری سٹنٹ مین ہیں، زرداری بھی کھیل کا حصہ لگتے ہیں: سعد رفیق

اپنے ٹویٹر پیغام میں رہنماء مسلم لیگ نون اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سٹنٹ مین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری بھی ان کے کھیل کا حصہ لگتے ہیں تاہم ان کی پوزیشن واضح نہیں، انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری فاشسٹ اپروچ رکھنے والے سیاسی سٹنٹ مین ہیں، دونوں کی سوچ فاشسٹ ہے اور وہ دونوں دیانتداری سے ناواقف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں