55

جمائما خان کا پاکستان آنے کا اعلان ،عمران خان کی سابق اہلیہ کب پہنچیں گی،تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق مشہور گلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ انہوں نے جمائما خان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نےبالآخر قبول کر لی ہے ،جمائماخان اگلے سال 2018 ءمیں پاکستان آئیں گی اور ان کا یہ نجی دورہ ہوگا ۔گلوکار سلمان احمد کا کہناتھا کہ معلوم نہیں ان کا دورہ کتنے دن کا ہو گالیکن میں چاہتا ہوںکہ وہ ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئیں،سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ میری جمائما خان

سے 20 سال پرانی دوستی ہے، میں جب بھی امریکا یا لندن جاتا ہوں تو وہ ضرور ملاقات کرتی ہیں،واضح رہے کہ عمران اور جمائما کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم بھی اس وقت پاکستان میں موجو دہیں،نااہلی کیس میں کلیئر ہونے کے بعد شیخ رشید نے اس کا سارا کریڈٹ جمائما خان کو دیا تھا اور عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دوبارہ رجوع کر لیں لیکن عمران خان نے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں